آنکھوں میں ستارے لیکر
Poet: By: Saadat Amin Satti, abudhabiوہ جو آجاتے تھے آنکھوں میں ستارے لیکر
جانے کس دیس گئے خواب ہمارے لیکر
چھاؤں میں بیٹھنے والے ہی تو سب سے پہلے
پیڑ گرتا ہے تو آ جاتے ہیں آرے لیکر
وہ جو آسودہ ساحل ہیں انہیں کیا معلوم
اب کے موج آئی تو پلٹے گی کنارے لیکر
More Sad Poetry






