جھوٹی ہنسی کے لمحوں میں آنسو آنسو روتی ہیں آنکھیں سچی ہوتی ہیں ہجر میں بھیگی پلکوں سے یاد میں خواب پروتی ہیں آنکھیں سچی ہوتی ہیں منظر جب کھو جائیں تو خاک نگر جا سوتی ہیں آنکھیں سچی ہوتی ہیں