انہیں یاد کرتی ہیں روتی ہیں آنکھیں
اشکوں سے چہرہ بھگوتی ہیں آنکھیں
بہت دن ہوئے ان کو دیکھے ہوئے
اسی غم کو دل میں سموتی ہیں آنکھیں
جدائی میں چہرہ سیاہ پڑ گیا
یہی داغ دھونے کو روتی ہیں آنکھیں
سوئے در نگاہیں رہیں منتظر
بہت مختصر وقت سوتی ہیں آنکھیں
کبھی تو مسلسل سفر میں رہیں
کبھی جاگتی اور سوتی ہیں آنکھیں