آنکھ سے اس طرح بہا دریا
Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UKآنکھ سے اس طرح بہا دریا
شرم سے ڈوبنے لگا دریا
یوں تو صدیوں کی پیاس تھی لیکن
ایک قطرہ مجھے لگا دریا
شہر کویٔ نہ پھر جچا مجھ کو
ایسا جہلم کا بھا گیا دریا
لوٹ کے پھر سے آگیںٔ لہریں
تم نے کیا ایسا کہہ دیا دریا
لوریوں سا سرور دیتی ہے
تیرے دامن کی یہ ہوا دریا
دِل ہے میرا بجھا ہوا لیکن
آج یہ تجھ کو کیا ہوا دریا ؟
پا کے تنہا مجھے کنارے پر
دیر تک سوچتا رہا دریا
More Life Poetry







