آنکھ میں آنسو نہیں

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales uk

چشمِ دل پرنم ہے لیکن آنکھ میں آنسو نہیں
درد کے ملبوس میں کیوں زخم کی خوشبو نہیں

گن گناتے تھے کبھی تو شامِ غم کے سائے بھی
اب اس ویراں نگر میں پہلے سا جادو نہیں

جذبِ دل جوش ہے نہ بے بسی میں ہوش ہے
مٹ چکے ہیں نقشِ ماضی میں نہیں اب تو نہیں

گردش دوراں سے پوچھوں زندگانی کا نشاں
آشنا سب سے یہ ہوتی زندگانی کی خو نہیں

شمع ہر لفظِ سخن مشعل ہو جیسے فکر کی
یہ ترا جلوہِ دل ہے ہاں مگر یہ تو نہیں
 

Rate it:
Views: 1824
07 Sep, 2008
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL