Add Poetry

آنکھ میں کوئی خواب رہنے دے

Poet: Farzana jana By: Farzana jana, Rawalpindi

آنکھ میں کوئی خواب رہنے دے
شاخ دل پر ’’گلاب رہنے دے‘‘

زرد رت ہے یہ بیت جائے گی
بس ہوا ہمرکاب رہنے دے

کوئی بجھنے لگا ہے تارہ اب
روشنی کا نصاب رہنے دے

سب پرندے ہیں کیوں پریشاں سے
موسموں کا حساب رہنے دے

میرے ساقی کہاں پہ گم ہے تو
جام میں کچھ شراب رہنے دے

میں نے اڑنا ہے آسمانوں پر
یہ پرندے،سحاب رہنے دے

پھول تو بے حساب ہیں جاناں
میں سجاؤں کتاب رہنے دے

Rate it:
Views: 469
03 Jan, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets