آؤ پنچھی آزاد کر دیں
اِنہیں اِیسے آباد کر دیں
جِیسے ان کا من چاہتا ہے
جِیسے ان کو جینا آتا ہے
ان کے دل کی فریاد سن لیں
پنجرے کے سارے دانے چن لیں
آؤپنچھی آزاد کر دیں
ہمارے بچے بھی پرندے ہی ہیں
جیون ساز کے سازندے ہی ہیں
یہ ہیں دھرتی کے تابندہ ستارے
چھونے دیں اِنہیں آسماں کے کنارے
ان پر سات سُروں کی قید نہ ہو
تخلیق ان کی ناپید نہ ہو
احسان ان پر ایک آدھ کر دیں
آؤُ پنچھی آزاد کر دیں