Add Poetry

آ دیکھ زرا آ کے مجھے

Poet: محمد مسعود نوٹنگھم یو کے By: Mohammed Masood, Nottingham

آ دیکھ زرا آ کے مجھے اے چین سے سونے والے
آ دیکھ روتے ہیں کیسے تیری یاد میں رونے والے

نہیں آیا میری میت پہ کوئی بھی میرا اپنا
میرے ہی قاتل تھے میری لاش پہ رونے والے

تجھ کو آئے گی میرے لہو سے وفا کی خوشبو
میرے ہی لہو سے چہرے کے نشان دھونے والے

مجھے غیروں سے تو نہیں کوئی بھی شکوہ
میرے اپنے ہی تھے میری کشتی ڈبونے والے

Rate it:
Views: 588
12 Mar, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets