Add Poetry

ابھی باقی ہے

Poet: Rashid By: Naseem ul Ghani Rekhi, Sialkot - Pakistan

درد کی حد سے گزرنا تو ابھی باقی ہے
ٹوٹ کر میرا بکھرنا تو ابھی باقی ہے

پاس آ کر میرا دکھ درد بتانے والے
مجھ سے کترا کے گرزنا تو ابھی باقی ہے

چند شعروں میں کہاں ڈھلتی ہے احساس کی آگ
غم کا یہ رنگ نکھرنا تو ابھی باقی ہے

رنگ رسوائی سہی شہر کی دیواروں پر
نام راشد کا ابھرنا تو ابھی باقی ہے

Rate it:
Views: 678
23 Jul, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets