ابھی تم مجھے چھوڑ کر مجھ کو نہین جانا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

ابھی تم چھوڑ کر مجھ کو نہیں جانا نہین جانا
ابھی کچھ اشک باقی ہیں ہمارے چشمِ پرنم میں
ابھی کچھ سانسیں اٹکی ہیں
ابھی تم چھوڑ کر مجھ کو نہیں جانا نہیں جانا
بہت کچھ کہنا ہے تم سے، بہت کچھ سننا ہے تم سے
ابھی تک آس باقی ہے
امیدیں اب بھی باقی ہیں
ابھی دھڑکن ہماری چل رہی ہےِ ایسی حالت میں
ابھی تم چھوڑ کر مجھ کو نہیں جانا نہیں جانا
بہت کچھ کہنا ہے تم سے، بہت کچھ سننا ہے تم سے

Rate it:
Views: 371
17 Feb, 2016