Add Poetry

ابھی روٹھنا نہیں منایا نہ جائے گا

Poet: Naveed Ahmed Shakir By: Naveed Shakir, Faisalabad

ابھی روٹھنا نہیں منایا نہ جائے گا
جو مجبور آج ہوں تو آیا نہ جائے گا

کہاں اس قدر عذاب تھی زندگی مری
کوئی آنسو آنکھ میں سجایا نہ جائے گا

یوں تو درد سے بھری پڑی ہے یہ زندگی
کوئی غم بھی ہجر کا اٹھایا نہ جائے گا

ملے ساتھ ہی ترے خوشی ہر زمانے کی
بچھڑ کے کہیں بھی چین پایا نہ جائے گا

رکھو گا سنبھال کے عمر بھر ترے یہ خط
کوئی ایک خط بھی اب جلایا نہ جائے گا

محبت نہیں یہ کچھ دنوں کی فقط مری
ترا اک خیال بھی بھلایا نہ جائے گا

ترے در کے ہی رہے سوالی ابھی بھی ہوں
کہیں اور مجھ سے دل لگایا نہ جائے گا

Rate it:
Views: 664
24 Jan, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets