Add Poetry

اب اُسے یاد ہم نہیں آتے

Poet: ارسلان حُسینؔ By: Arsalan Hussain, Karachi

اُسے مَنا کر بھی ہم نے دیکھ لیا
دل جَلا کر بھی ہم نے دیکھ لیا

اب اُسے یاد ہم نہیں آتے
دُور جا کر بھی ہم نے دیکھ لیا

کتنی ویرانیاں ہیں آنگن میں
گھر سجا کر بھی ہم نے دیکھ لیا

وہ جو کہتا ہے مجھکو ہرجائ
اُسکو چاہ کر بھی ہم نے دیکھ لیا

اب بھی آنکھوں میں چُبھَن باقی ہے
اشک بَہا کر بھی ہم نے دیکھ لیا

وہ کسی طور مِل نہیں پایا
سب گنوا کر بھی ہم نے دیکھ لیا

وہ میرا ضبط آزماتہ ہے
سوء مُسکرا کر بھی ہم نے دیکھ لیا

کاش وہ الوداع ہی کہہ دے مجھے
ہا تھ چھُوڑا کر بھی ہم نے دیکھ لیا

Rate it:
Views: 872
05 Aug, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets