اب دور کہاں ہے محبت کا کیوں پیار کا دیپ جلاتے ہو
Poet: ڈاکٹر محمد منیر By: ڈاکٹر محمد منیر, Abbottanadاب دور کہاں ہے محبت کا کیوں پیار کا دیپ جلاتے ہو
دنیا میں پہل ہے امارت کی کیوں پیار کا دیپ جلاتے ہو
اس نے تو پلٹ کر آنا نہیں جس کی محتاج بہاریں تھیں
کیوں سیج گلوں کی سجاتے ہو کیوں پیار کا دیپ جلاتے ہو
وہ خواب خیال ادھورا سا خوشبو کا جھونکا چھوتا سا
کیوں پیار کا عکس بناتے ہو کیوں پیار کا دیپ جلاتے ہو
کئی خواب سہانے چور ہوئے کئی دل کے رشتے دور ہوئے
کیوں دل اپنا بہلاتے ہو کیوں پیار کا دیپ جلاتے ہو
اس شہر کے منہ پر تالا ہے ہر اک سننے سے بالا ہے
کیوں پیار کا روگ لگاتے ہو کیوں پیار کا دیپ جلاتے ہو
More Sad Poetry






