Add Poetry

اب شام ہو گئی

Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.A

یوں وقت ناں گنواؤ کہ اب شام ہو گئی
گھر کی طرف بھی آؤ کہ اب شام ہو گئی

چرچے ہیں آوارگی کے تیرے شہر میں آجکل
خود کو ناں یوں بہلاؤ کہ اب شام ہو گئی

آنکھوں میں تیری رتجگے کی کیوں ہیں لالیاں
بہکے قدموں سے ہی آؤ کہ اب شام ہو گئی

تیری وفا کی لاش میرے کاندھوں پہ بوجھ ہے
اب اتنا بھی ناں رلاؤ کہ اب شام ہو گئی

کیوں اپنا آپ ہم سے چھپانے میں ہو مگن
سارے شہر میں شور ہے کہ اب شام ہو گئی

Rate it:
Views: 1345
19 Aug, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets