گلے مل کر رونے کا سبب پوچھ لوں؟
کیا؟ دل کو راحت ھے کیا؟ اب پوچھ لوں؟
آخر ایسا کیا ہوا ؟ جو تم روئے بے حساب
بس کچھ نہیں وہی جواب میں جب پوچھ لوں؟
ہر بار کی طرح اس بار بھی خاموشی اختیار
یہ انتہائے صبر دے جواب کیا تب پوچھ لوں؟
ہم سے تمہارا درد یہ اسد دیکھا نہیں جاتا
اب تم ہی بتلائو جناب کہ میں کب پوچھ لوں؟