اب کسی سے بھی کچھ نہیں کہنا
Poet: Wasim ahmad Moghal By: Wasim Ahmad Moghal, Lahoreاب کسی سے بھی کچھ نہیں کہنا
اپنے ہونٹوں کو سی لیا ہم نے
اب تلک آپ کے بھروسے پر
جتنا جینا تھا جی لیا ہم نے
روز مرتے ہیں پر نہیں مرتے
آج تو زہر پی لیا ہم نے
محترمہ عظمیٰ صاحبہ سے معذرت کے ساتھ
More Sad Poetry






