اجڑا دیار تنہا گھر
Poet: Muhammad Ikram By: Muhammad Ikram, SHAHDARA LAHOREمیں نے سوچا تھا میرا بھی خوشیوں بھرا گھر ہوگا
 آساؤں امیدوں سے بھرا میرا گھر ہوگا 
 
 خواب تو بہت دیکھے تھے میں نے اسکے
 ٹوٹ گئے سب کبھی سوچا نہ تھا ایسا بھی ہوگا
 
 اب تو اجڑے دیار میں میں رہتا ہوں تنہا
 میری زندگی میں کوئی لمحہ ایسا بھی ہوگا
 
 غموں کی دنیا میں رہتا ہوں میں ہر وقت
 ناجانے اب یہ وقت کیسا ہوگا
 
 تنہا ہوں میں اس بھری دنیا میں اکرام
 اب کوئی ایسا ملے جو میرا ہم سفر ہوگا
More Sad Poetry






