اجڑا میری محبت کا گلستان رفتہ رفتہ

Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOT

اجڑا میری محبت کا گلستان رفتہ رفتہ
جیسے نکلتی ہے جسم سے جان رفتہ رفتہ

جب بھی سنانا چاہا اسے اپنے غم کا افسانہ
دور ہوتا گیا مجھ سے آسمان رفتہ رفتہ

لوگ کر رہے ہیں تعمیر بہت عمدہ عمارتیں لیکن
دنیا ہوتی جا رہی ہے ویران رفتہ رفتہ

لگتا ہے میرا خدا خفا ہے مجھ سے
غم کر رہے ہیں مجھکو پریشان رفتہ رفتہ

میں کہاں تک لے کے چلتا اس غم کے بوجھ کو
یارو تھک بھی جاتا ہے آخر انسان رفتہ رفتہ

امتیاز دوستی پہ جن کی مجھے ناز تھا بہت
دشمن ہو گئے وہ سارے مہربان رفتہ رفتہ

Rate it:
Views: 377
17 Jan, 2012
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL