احساس شعور ھے نازُک جذبات کا
نہیں ممکن بَیَاں، اِن خیالات کا
چُپکے چُپکےرُوح میں وہ اُتر جائے
ھو دریچہ بند، گَر، سوالات کا
نہیں آتا وہ، حلقہءِ سُود و زِیاں میں
ھے اِک عالَم سِوا، اُس کے کمالات کا
ھے واسطہ اُسے، تیری رُوح سے
نہیں مسئلہ یہ کوئی، طبیعات کا
رنگ لاتا ھے وہ اُن آبگینوں میں
درک رکھتے ہیں جو، جَمَالات کا
ھے وَہْب وہ، میرے عطّار کا
نہیں کَسَب وہ، کسی مُناجات کا
میرے صیّاد کو راس آیا نہ کبھی میں
ہنر مَند ھے گرچہ وہ، تزویرات کا