Add Poetry

اختلاف

Poet: Sidra Subhan By: Sidra Subhan, Kohat

مشکلیں اپنی جگہ ہیں حوصلے اپنی جگہ
منزلوں کی کھوج میں فاصلے اپنی جگہ

اپنی مٹی کس قدر آباد ہے دیکھو! مگر
اسکی تہہ میں سراٹھاتے زلزلے اپنی جگہ

زندگی کی زرنگاری ہے بہت دلکش مگر
مصلحت کی چادروں میں مسئلے اپنی جگہ

ذات پررشتوں کی گہری چھاپ کا جلوہ الگ
روح سے جڑتے ہوئے کچھ سلسلے اپنی جگہ

پالتے تدبیر کے پنچھی کو ہم بھی ناز سے
وقت کے ہاتھوں میں پلتے حادثے اپنی جگہ

عادتیں رخ پھیر لیتی ہیں مناسب وقت پر
لمحہ لمحہ ساتھ رہتے مشغلے اپنی جگہ

یوں تو دل بھی کانپتا ہے آمد طوفان سے
موج سنگ بہنے کے لیکن ولولے اپنی جگہ

چاہتوں کی ٹھنڈی چھاؤں مل گئی سدرہ مگر
نفرتوں کے دھوپ ملتے قافلے اپنی جگہ

Rate it:
Views: 729
12 Jul, 2017
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets