اختیار کی ایک کوشش اگر بن میں رہنا مقّدر ہے اوریہ اک طے شدہ امر بھی ہے کہ ہر بن میں بس بھیڑیے منتطر ہیں میرے تو یہ سوچتی ہوں کہ اس صورتِ حال میں کیوں نہ پھر اپنی مرضی کے جنگل میں ہی جا بسوں