اداسی
Poet: اعجاز احمد لودھی By: Ibn e Niaz, Multanہاتھوں پہ رخسار سجائے
چلمن سے وہ ٹیک لگائے
سسکیاں آہیں وہ بھرتا ہے
اور چپکے سے وہ تکتا ہے
افق کے اس پار ہے جانا
پیا ملن کی آس لگانا
ایسا تو پر ہو گیا مشکل
بھٹک گئی ہے اسکی منزل
کن سوچوں کا وہ ہے باسی
اسکا ساتھی صرف اداسی
جسکی خاطر وہ بیٹھا ہے
کرکے یاد تو وہ تڑپا ہے
لیتے رہنا نام اسی کا
اب تو بس کام اسی کا
More Sad Poetry






