میرے ادھورے پن
اے میری راہ زیست کے ساتھی
کبھی تو مجھ کو اکیلا بھی چھوڑ دے آخر
کبھی تو دور بھی جا
میری تنہائیوں سے اکتا کر
میں چاہتا ہوں اکیلا پھروں
میں تنہا رہوں
کہ راہ زیست کے کانٹوں کو میں اکیلا چنوں
یوں زندگی سے کسی کو مفر نہیں لیکن
میں چاہتا ہوں
کہ اس زندگی کو دھوکہ دوں
مگر میرے ادھورے پن
تیری تکمیل کی خواہش ہے جب تلک باقی
یہ ہو نہیں سکتا میں ایسا کر نہیں سکتا
میری حیات کا مقصد تو میری نظروں میں
بس اس قدر ہے
کہ تجھ کو میں پورا کر جاؤں
پھر اس کے بعد میں زندہ رہوں یا مر جاؤں