Add Poetry

ازل کی بات ہے قصہ نہیں مہینوں کا

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistan

ازل کی بات ہے قصہ نہیں مہینوں کا
شباب بکتا رہا ہے سدا حسینوں کا

عیاشیوں پہ امیروں کی تو ہمیشہ ہی
لٹا ہے پیسہ غریبوں کے خوں ۔پسینوں کا

کسی کو مر کے بھی دو گز زمیں نہیں ملتی
کسی کے ہاتھ ہے قبضہ کئی زمینوں کا

بسر ہوئی ہے کرائے پہ زندگی ان کی
مگر ابھی بھی نہیں ہے یہ گھر مکینوں کا

یوں روزگار کی خاطر جہاں میں ہھرتے ہیں
ہمیں نہ اپنا پتا ہے نہ ہم نشینوں کا

جدید دور کی موجوں میں بہہ گئی الفت
سراغ ملتا نہیں پیار کے خزینوں کا

گھرے ہوئے ہیں جو طوفاں میں تو گلہ کیسا
کہ ساتھ چھوڑ دیا ہم نے خود سفینوں کا

نشے میں ڈوبے تو جزبوں سے ہو گئے خالی
یہ حال کس نے کیا ہے جوان سینوں کا

سنائی دے بھی تو کیسے مری صدا تم کو
فضا میں چاروں طرف شور ہے مشینوں کا

Rate it:
Views: 645
08 Nov, 2012
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets