اسے بھول جانے کی عادت سی ہو گئی ہے
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiاسے بھول جانے کی عادت سی ہو گئی ہے
روٹھ جانےکی عادت سی ہو گئی ہے
بنا کر اسیر اپنی زلفوں کا
ستم ڈھانے کی عادت سی ہوگئی ہے
ہوتا ہے جب ذکر اسکے لبوں کا
اسے مسکرانے کی عادت سی ہو گئی ہے
ہو جاتی ہے صبح اسے آتے آتے
اسے دیر سے آنے کی عادت سی ہو گئی ہے
چلا کر تیر اپنی نظروں کے
اسے تڑپانے کی عادت سی ہو گئی ہے
اس کا وعدہ کبھی وصال نہیں ہوتا
اسے بہانے بنانے کی عادت سی ہو گئی ہے
More Sad Poetry






