اس بار بہار عجب رنگ لائی ہے
ہر پھول ہے اداس ہر کلی مرجھائی ہے
گلستان پر ہے غم کا عالم چھایا ہوا
ہر شاخ پر بیٹھی غم تنہائی ہے
اجڑی ہوئی ہے ڈالی تیرے جانےکے بعد
فضا غم کے آنسوئوں میں نہائی ہے
کس قرد ویران ہیں راہیں چمن کی
روتا ہے بھنورا کلی پر اداسی چھائی ہے
نہیں ہے کوئل کی کو کو نہ بلبل کی چہک
بدلا ہوا ہے موسم جیسے خزاں آئی ہے