اس زمیں پر نہ آسماں پر ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malaysia

اس زمیں پر نہ آسماں پر ہے
میرے ہمدم تو اب کہاں پر ہے

چشمِ افلاک دیکھتی ہے مجھے
نام تیرا ہی اب زباں پر ہے

ڈوب جائے نہ یادکا منظر
آنکھ میری بھی بادباں پر ہے

تیری خواہش میں گر گئی ہوں یہاں
کیا کرے گا یہ اب جہاں پر ہے

میرے دل کو وہ کر گیا گھائل
تیر یادوں کا جو کماں پر ہے

موت آئے گی اب مجھے وشمہ
روح قبروں کے آستاں پر ہے

Rate it:
Views: 392
21 Feb, 2016
More Life Poetry