اس کائنات محبت میں ہم مثل شمس و قمر کے ہیں اک رابطہ مسلسل ہے ، اک فاصلہ مسلسل ہے ہم خود کو بیچ دیں پھر بھی ہم تجھ کو پا نہیں سکتے میں عام سا ہمیشہ ہوں ، تو خاص سا مسلسل ہے