اشک آکے جم گئے

Poet: UA By: UA, Lahore

میری منتظر آنکھوں میں اشک آ کے تھم گئے
پلکوں پہ ٹھہر گئے پَتلیوں پہ آ کے جم گئے

دل نے جب آنکھوں سے کہا انتظار چھوڑ دے
دیکھ پاگل نہ بن اس راہ سے نگاہیں موڑ لے

کب تک اشکوں کے موتی راہوں میں لَٹاؤ گی
کب تک ایسے ہی آنکھوں اپنے اشک بہاؤ گی

آنکھوں نے دل سے کہا کہ تَو ناطہ توڑ دے
اے دل تَو ان یادوں کی محفل سجانا چھوڑ دے

کب تک لہو سَلگائے گا کب تک جان جلائے گا
اے دل بتا کہ یادوں سے تَو جان چھڑا پائے گا

جس سے دل آباد ہے کیا توَ اَسے بھَلا پائے گا
دل نے کہا نہیں نہیں میں ہرگز یہ کر سکتا نہیں

آنکھوں سے بہتے آنسو بہتے بہتے تھم گئے
پلکوں پہ آ کے ٹھہر گئے پَتلیوں پہ جم گئے
میری منتظر آنکھوں میں اشک آ کے تھم گئے

Rate it:
Views: 548
09 Jul, 2012
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL