اعجاز ہے یہ تیری پریشاں نظری کا
Poet: Ahmed Nadeem Qasmi By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIاعجاز ہے یہ تیری پریشاں نظری کا
الزام نہ دھر عشق پہ شوریدہ سری کا
اس وقت میرے کلبۂ غم میں تیرا آنا
بھٹکا ہوُا جھونکا ہے نسیمِ سحری کا
تُجھ سے تیرے کوُچے کہ پتہ پوُچھ رہا ہوُں
اس وقت یہ عالم ہے میری بے خبری کا
یہ فرش، تیرے رقص سے جو گوُنج رہا ہے
ہے عرشِ معلّٰی میری عالی نظری کا
کُہرے میں تڑپتے ہوُئے اے صُبح کے تارے
احسان ہے شاعر پہ تیری چارہ گری کا
More Sad Poetry






