Add Poetry

اعمال دیکھ کر ہی گر فیصلہ ہوا

Poet: MUBASHAR ABBAS By: MUBASHAR ABBAS, ISLAMABAD

اعمال دیکھ کر ہی گر فیصلہ ہوا
مجھے بتا کہ تو پھرکیوںکرخدا ہوا ؟

جو کچھ بھی کہتا ہوں کہتے ہو جواباً
کچھ اور کہو ، یہ تو ہے پہلے سنا ہوا

ہر شخص انقلاب کا ہے منتظر یہاں
اپنی اپنی زنجیر سے لیکن بندھا ہوا

روز تیرے غضب کو دیتا ہو میں آواز
اک تو ، کہ ، بخش دینے پہ ہر دم تلا ہوا

اے ساقی اسی فکر میں رہتا ہوں آج کل
واعظ ، ہاتھ دھو کے ہے پیچھے پڑا ہوا

Rate it:
Views: 369
12 Sep, 2020
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets