الجھن

Poet: نوید رزاق بٹ By: نوید رزاق بٹ, سویڈن

جیسے اِک جنم پہلے
کوئی مجھ سے بچھڑا ہو

نام جس کا ہو نہ یاد
نہ ہی یاد چہرہ ہو

دل کی رہگزاروں سے
جانے کب وہ گزرا ہو

روح نے مگر پھر سے
پاس اُس کو چاہا ہو

یاد جو نہیں ہرگِز
یاد اُس کی آئی ہے

اِک عجب اداسی سی
آج دل پہ چھائی ہے
 

Rate it:
Views: 397
31 Oct, 2013