امیدوں کے چراغ بجھ جائیں

Poet: zahida ali By: zahida ali, pakpattan sharif

اس سے پہلے کہ
تیرے خواب ادھورے رہ جائیں
امیدوں کے چراغ بجھ جائیں
آرزوؤں کو ناکامی کی سند ملے
خواہشات پچھتاووں کی صورت ڈھلے
تو تم لوٹ جاؤ
ہاں لوٹ جاؤ
ان ویرانوں کی طرف
کہ جہاں
تم کو بھی تم مل نہ سکو

Rate it:
Views: 469
28 Jun, 2011