Add Poetry

امید

Poet: Farhana Jabeen By: Farhana Jabeen, karachi

دل کی ویران راہوں میں
میں ڈھونڈتی ہوں تمہیں
شاید کہ تم مل جاؤ مجھے
مجھے یاد ہیں وہ سب باتیں
جو کیں تھیں ہم نے
اور اب
میرے دل میں ہے روشن
اک عجب دیا امید کا
کہ شاید تم بھی
مجھے یاد کرتے ہوگے
یوں ہی کبھی تنہائی میں
یوں ہی کبھی شہنائی میں
مگر آج بھی میرے
ان کانپتے ہوئے ہونٹوں پر
اب بھی سب دعائیں ہیں تمہارے لے
ہاں ہاں صرف اور صرف تمہارے لئے
اور مجھے یقین ہے کہ
یہ دعائیں لیں گی
تمہیں اپنے مضبوط حصار میں

Rate it:
Views: 526
20 May, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets