وہ ڈائری کا خالی صفہ
آج بھی انتطار کرتا ہے
تمہارے ان لفظوں کا
جنہیں تم نے میرے لیے
لکھنا تھا
ان باتوں کا جنہیں تم نے
صرف میرے لیے کہنا تھا
ان جملوں کا جن میں تم نے
میری ذات کو پرونا تھا
وہ ڈائری کا خالی صفہ
آج بھی انتطار کرتا ہے
اور شاید انتظار ہی کرتا رہ جائے گا