انتہائے نگارش

Poet: By: Muhammad Maroof Ansari, Karachi

یہی
جی میں سمائی ہے
قلم انگشت کا اپنی تراشوں
اور لہو کی روشنائی سے
لکھوں میں حال دل تجھ کو
یہاں تک کہ
لہو کی روشنائی ختم ہوجائے
لہو کی ختم بھی ہو کر
کئی باتیں رہیں گی
نا مکمل اور ادھوری ہی
مگر یہ عین ممکن ہے
تجھے یہ علم ہوجائے
وفا اور دل لگی میں
فرق ہے کتنا

Rate it:
Views: 682
14 Aug, 2008