انسان ہے تو انسانوں جیسی بات کر
خدا کا بندہ ہو کر نا حیوانوں جیسی بات کر
مفلسی میں شہنشاہوں کی طرح زندگی گزار
جو بھی کر وہ سلطانوں جیسی بات کر
اپنی باتوں سےسب کےدل میں جگہ بنا
کسی محفل میں نا دیوانوں جیسی بات کر
جن باتوں سے خدا کا عذاب نازل ہو
تو کبھی نا شیطانوں جیسی بات کر
شمع کی خاطر اپنی جان وار دے
کرنی ہے تو پروانوں جیسی بات کر