Add Poetry

انصاف تیری عدالت کا

Poet: Nissa By: Nusrat Nissa, Milton keynes UK

کیا لکھوں وہ جو دیکھا یا وہ جو دکھایا گیا
کبھی دل و جگر کبھی جان و آبرو کبھی آشیانہ
ظلم کی حد کہاں تک برسا کے سرے عام لاٹھیاں
انصاف کہاں پوری امت مسلماں کو اک سوال بنایا گیا

کہتے ہیں کوئی بولتا نہیں خاموش کیوں ہے
وقت قیامت ہے ایمان کو دلوں سے اٹھایا گیا
بھول گئے پوچھنے والے طوفان سے پہلے کا آلم
طوفان مییں جنہیں گردوغبار اور زرد پتوں کی مانند اڑایا گیا

اک ہم ہی نہییں ہیں حیران حیرت زدہ ہے زمین و آسمان
کیا دعوٰی دار علمبرداراے اسلام کرتے ہیں یوں تزلیل انساں
انصاف تو یہ ہے تیری عدالت کا نساء ظالم اور شریک ظلم ہی نہیں
برملا ہر دیکھنے والی خاموش نظر کو سزا کا حقدار ٹھرایا گیا

Rate it:
Views: 500
22 Aug, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets