اوتھیلو

Poet: Parveen Shakir By: Najeeb Ur Rehman, Lahore

اپنے فون پہ اپنا نمبر
بار بار ڈائل کرتی ہوں
سوچ رہی ہوں
کب تک اُس کا ٹیلی فون اِنگیج رہے گا
دل کُڑھتا ہے
اِتنی اِتنی دیر تلک
وہ کس سے باتیں کرتا ہے

Rate it:
Views: 429
12 Jul, 2009