اونچے اونچے ناموں کی تختییاں
Poet: .. By: Sumera Ataria, GUDDUاونچے اونچے ناموں کی تختییاں جلا دینا
ظلم کر نے والوں کی وردیاں جلا دینا
ان سے پوچھیے جن کی کائنات جلتی ہے
دیکھنے میں آسان ہے بستیاں جلا دینا
در بدر بھٹکنا کیا دفتروں کے جنگل میں
بیلچے اٹھا لینا ڈ گریاں جلا دینا
موت سے جو ڈر جاؤ زندگی نہیں ملتی
جنگ جیتنا چاہو کشتیاں جلا دینا
پھر بہو جلانے کا حق تمہیں پہنچتا ہے
پہلے اپنے آنگن میں بیٹیاں جلا دینا
More Sad Poetry






