Add Poetry

اُداسی

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

اُداسیوں کے یوںسلسلے نہیں ہوا کرتے
اگر وہ ہنس کے ملے نہیں ہوا کرتے

طلب گارِ وفا سے کوئی اِتنا تو پُوچھے
محبت میں کبھی تقاضے نہیں ہوا کرتے

اِس بے لوث عقیدے کو یونہی نہ سمجھ
یہ کوئی کھیل تماشے نہیں ہوا کرتے

وہ آج غیروں سے اپنے دُکھ بانٹتا پھرتا
بھری دُنیا میں اگر اپنے نہیں ہوا کرتے

سنگتراشوں سے گِلا پتھر اگر کریں تو
مثلِ مورت وہ یوں سجے نہیں ہوا کرتے

تیری اگر دید کی حسرت نہ رضا ہوتی
یوں تیرے در پے بیٹھے نہیں ہوا کرتے

Rate it:
Views: 411
12 Oct, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets