Poet: ڈاکٹر شاکرہ نندنی☼☼☼ By: Dr. Shakira Nandini, Oporto
اُس نے کہا تم ہیرا بن جاؤ میری خواہش ہے کہ جب کوئی تمہیں دیکھے تو تم سے پھوٹتی روشنی دِکھے جہاں بھی تم کو دیکھوں ہر طرف رنگ اور روشنی ملے میں نے اُس کی خواہش کی تکمیل کی میں ہیرا بن گئی لیکن وہ بھول گیا مجھے ہیرے کی چاہ میں پتھر بنا گیا