Add Poetry

اُن کو آنا تھا نہیں آۓ مگر جانے کیوں

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

اُن کو آنا تھا نہیں آۓ مگر جانے کیوں
اُٹھ گیا میری دُعاؤں سے اثر جانے کیوں

سنتے آۓ ہیں کہ ہر شب کی سحر ہوتی ہے
پر نہیں ہوتی مِری شب کی سحر جانے کیوں

خشک شاخوں پہ بھی پھوُٹ آتی ہے کونپل اِک دن
زیست میری رہی بے برگ و ثمر جانے کیوں

عمرُ بھر ساتھ نبھانے کا جسے دعویٰ تھا
لوٹ کر اُس نے نہ لی میری خبر جانے کیوں

اُ نگلیوں سے نہ چنےُ تم نے ہمارے آ نسوُ
خاک میں ملتے رہے لعل و گہر جانے کیوں

آ نکھ کھلتے ہی عجب بات مِرے ساتھ ہویٔی
گمُ ہوا پھر مرے خوابوں کا نگر جانے کیوں

سب کی قسمت میں تھا ساحل پہ اُترنا عذراؔ
میرے حصے میں ہی آیا تھا بھنور جانے کیوں

Rate it:
Views: 441
31 Oct, 2012
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets