اِن آنکھوں سے رواں رات برسات ہو گی
Poet: محمد مسعود By: محمد مسعود, نونٹگھم یو کےاِن آنکھوں سے رواں رات برسات ہو گی
اگر زندگی صرف جذبات ہو گی
مسافر ہو تم مسافر ہیں ہم بھی
کسی موڑ پر پھر ملاقات ہو گی
صداؤں کو الفاظ ملنے نہ پائیں
نہ بادل گرجیں گے نہ برسات ہو گی
چراغوں کو آنکھوں میں محفوظ رکھنا
بڑی دور تک رات ہی رات ہو گی
ازل سے ابد تک سفر ہی سفر ہے
کہیں صبح ہو گی کہیں رات ہو گی
More Sad Poetry






