اپنی بنیاد خاک ہے سائیں
Poet: علی پیر By: Ali Peer, Sahiwalجسم سے روح عاق ہے سائیں
اپنی بنیاد خاک ہے سائیں
سل کی مانند حیات ہوگی جو
تیری یادوں سے پاک ہے سائیں
غم دنیا تو اک طرف سارے
پر جو تیرا فراق ہے سائیں
کیسے قائم ہے سامنے تیرے
وہ جو اندر سے چاک ہے سائیں
بات تیری خوشی پہ اٹکی ہے
تیرے ہاتھوں میں فاق ہے سائیں
More Life Poetry






