اپنی تمام عمرگزری ہےسہتےرنج و الم

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

اپنی تمام عمر گزری ہے سہتے رنج والم
پھربھی مایوس نہیں ہیں زندگی سےہم

دل کی کشتی طوفاں کے حوالےکرکے
کنارےبیٹھ کرکیےجارہےہیں ڈوبنےکاماتم

گلشن میں پھول تھےکلیاں تھیں بہارتھی
میری دنیااجاڑ کر تنہا چھوڑ گئےوہ ظالم

اس خزاں بھرے جیون میں کیسےبہارآئے
نہ کوئی ہمدم ہے نہ ہی کوئی میراصنم

کسی سے دور رہ کربہت ناشادہیں ہم
کل بھی برباد تھےآج بھی بربادہیں ہم
 

Rate it:
Views: 510
01 Feb, 2013
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL