Add Poetry

اپنی دنیا

Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindi

یہاں ہر آدمی اپنی دنیا میں مست ہے
کسی کو کسی سے محبت نہیں ہے
کسی کو کسی کی ضرورت نہیں ہے
کوئی جی رہا ہے کیسے
کوئی مر رہا ہے کیسے
مجھے پوچھنے کی تم سے
تمہیں پوچھنے کی مجھ سے
ضرورت نہیں ہے ضرورت نہیں ہے
یہاں ہر آدمی اپنی دنیا میں مست ہے
یہ کیسا زمانہ آگیا ہے یارب
آدمی کو آدمی کی ضرورت نہیں
پیٹ کی آگ نے ایسا بنا دیا
جہنم کی آگ کو بالکل بھلا دیا
جھوٹ بولتا ہوں وعدوں پہ نہیں یقیں مجھے
ایمان کی باتیں لگتی ہیں عجیب مجھے
چھوڑ دیا قرآن کو میں نے
الہی چھوڑ دیا ایمان کو میں نے
یہاں ہر آدمی اپنی دنیا میں مست ہے
یہاں ہر آدمی اپنی دنیا میں مست ہے

Rate it:
Views: 699
24 Oct, 2011
Related Tags on Forgiveness Poetry
Load More Tags
More Forgiveness Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets