Add Poetry

اپنی زندگی میں ، اپنی بہت کرلی

Poet: اخلاق احمد خان By: Akhlaq Ahmed Khan, Karachi

اپنی زندگی میں ، اپنی بہت کرلی
اے نفس تیری ، پیروی بہت کر لی

مرے گردشِ ایام میں زکرِ غروب نہیں
میں نے اُمیدِ ، زندگی بہت کر لی

روح جلتی ہے خواہشوں کے شُعلوں میں
عارضی گھر میں ، میں نے ، روشنی بہت کرلی

اب تُو مرے لمس کو تَرسے گا
دلربا تو نے بے ، رُخی بہت کرلی

عشقِ لازوال سے خود کو أشنا کر
چل اے دل کہ دل ، لگی بہت کرلی

حَلقہ دُشمنوں کا تو بڑھنا ہی تھا
تو نے حاصل جو ، برتری بہت کرلی

اخلاق اب قَلمِ الم اٹھا ، سینے پر داغ
کہ تو نے شاعری ، سرسری بہت کرلی

Rate it:
Views: 408
25 Dec, 2019
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets