اپنی پلکوں کو ذرا دیر بھگو لیتی ہوں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malaysiaاپنی پلکوں کو ذرا دیر بھگو لیتی ہوں
یاد آتی ہے مجھے تیری تو رو لیتی ہوں
یہ سبھی زخم تو ترے ہی عطا کردہ ہیں
انِ کو اشکوں سے میں ہر روز ہی دھو لیتی ہوں
تم بھی اب ویسے نہیں، جیسے کہ تم پہلے تھے
خود کو وادی میں تری یاد کے کھو لیتی ہوں
اپنے اظہار کو بے بس ہے محبت اتنی
اس کو الفاظ کے دامن میں سمو لیتی ہوں
تیرے خوابوں کی امیدوں کو لیے ،تکیہ پر
رکھ کےسر وشمہ تصور میں ہی سو لیتی ہوں
More Sad Poetry






