اپنے غموں کو پاس بٹھا لیتا ہوں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMN

اپنےغموں کو پاس بٹھا لیتا ہوں
ان سےباتیں کر کےدل بہلا لیتا ہوں

تھک جاتےہیں جب باتیں کرتےکرتے
پھربڑے پیار سےانہیں سلا لیتا ہوں

غم محبت درد جدائی سےجب بات کروں
زیست کی رودادسنا کرانہیں رلا لیتا ہوں

یہ کسی کےسامنے چھلکنےنا لگیں
آنسوؤں کویہ بات پہلےسمجھا لیتا ہوں

پرودگار نےمجھےایسا ظرف بخشا ہے
میں غم میں بھی مسکرا لیتا ہوں

Rate it:
Views: 357
29 Jun, 2011